- فتوی نمبر: 17-279
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > تصاویر
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا یہ’’ پولو ‘‘بر انڈ کا مونوگرام تصویر کے حکم میں ہے ؟کیا اس کو پہن کر نماز ہو جائے گی؟اگر ہوجائے گی تو بلاکراہت کے ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ مونوگرام تصویر کے حکم میں نہیں، کیونکہ اس میں گھوڑے کے اورجوشخص گھوڑے پربیٹھا ہوا ہے اس
کےچہرہ کے نقوش (یعنی آنکھ ،ناک ،ہونٹ)بنےہوئے نہیں بلکہ چہرے کا صرف سایہ سا ہے،لہذا اسے پہن کر نماز ہو جائے گی۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved