- فتوی نمبر: 32-319
- تاریخ: 06 جون 2026
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > کلک ارننگ
استفتاء
1۔ فیس بُک پر کسی کی آئی ڈی پر لگی ہوئی پوسٹ پر کمنٹس کی جگہ پر بجائے کمنٹس دینے کے اپنی ایڈ (اپنا کوئی اشتہار) لگانا جو خلاف شرع نہ ہو جائز ہے؟
2۔ نیز ایسی کمائی کا کیا حکم ہے؟
وضاحت مطلوب ہے: اس کمائی کی کیا صورت ہوگی؟
جواب وضاحت:کمائی کی صورت یہ ہے کہ ان اشتہارات کو دیکھ کر لوگ ہماری چیزیں خریدیں گے یا ہم سے سروسز لیں گے جس سے کمائی ہوگی۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جس کے بارے میں غالب گمان ہو کہ اس کی پوسٹ پر کمنٹس کی جگہ اپنی ایڈ (اشتہار) لگانا اسے ناگوار نہیں گذرے گا اس کی پوسٹ پر کمنٹس کی جگہ اپنی ایڈ (اشتہار) لگانا جائز ہے اور جس کے بارے میں غالب گمان ہو کہ اسے ناگوار گذرے گا تو اس کی پوسٹ پر ایڈ (اشتہار) لگانا جائز نہیں اور جس کے بارے میں کسی جانب کا غالب گمان نہ ہو اس کی پوسٹ پر ایڈ (اشتہار) لگانے سے پرہیز کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved