• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کسی کو زکوۃ دے کر پھر اسی کے ساتھ کاروبار کرنے کی ایک صورت کا حکم

استفتاء

ایک شخص نے  کسی كو  زکوۃ  کی رقم دی، اس نے اس رقم سے چپس کی ریڑھی اور سامان خریدا،  سب کچھ خریدنے کے بعد  کاروبار  شروع کرنے کے لیے مزید رقم  نہیں ، تو کیا  زکوۃ دینے والا  شخص  پیسے دے کر  اس کے ساتھ  کاروبار میں شرکت کر سکتا ہے اس طرح سے کہ سارا کام  صرف ریڑھی والا  کرے گا؟اگر کر سکتا ہے  تو طریقہ کار کیا ہوگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت مضاربت کی ہے  جو کہ شرعی  لحاظ سے  جائز ہے ، البتہ  زکوۃ دینے کی وجہ سے   زکوۃ  دینے  والے کے لیے کسی  بھی قسم کا اضافی  فائدہ  لینا جائز نہیں  ہے۔

مذکورہ معاملے میں درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:

منافع دونوں کے درمیان فیصد کے اعتبار سے مقرر ہو یعنی  یہ طے کیا جائے کہ جتنا بھی نفع ہوگا  اس کی  ایک طے  شدہ فیصد  مثلاً  پچاس پچاس  فیصد دونوں کو ملے گا۔ یہ نہ  ہو کہ  کسی ایک فریق کو مخصوص  رقم دی جائے۔

نقصان ہونے کی صورت میں  سرمایہ دار  نقصان کو برداشت کرے گا البتہ اگر  کام کرنے والے کی کوتاہی کی وجہ سے نقصان ہوا تو پھر  اس کا ذمہ دار وہ خود  ہوگا یعنی نقصان کسی ایک فریق کو برداشت  کرنا ہوگا۔

نوٹ: یہاں نقصان سے  ریڑھی  کا نقصان  مراد نہیں بلکہ پیسے لے کر ریڑھی پر  جو کام کیا جائے گا  اس میں ہونے والا نقصان مراد ہے ۔

تبيين الحقائق (5/52) میں ہے:

قال – رحمه الله – (هي شركة بمال من جانب وعمل من جانب) يعني: ‌المضاربة عقد شركة بمال من أحد الشريكين وعمل من الآخر هذا في الشرع والمراد بالشركة الشركة في الربح حتى لو شرطا فيها الربح لأحدهما لا تكون مضاربة على ما نبين وقيل: هي عبارة عن دفع المال إلى غيره ليتصرف فيه ويكون الربح بينهما على ما شرطا فيكون الربح لرب المال بسبب ماله؛ لأنه نماء ملكه وللمضارب باعتبار أنه تسبب لوجود الربح

فتاوی شامی(8/445) میں ہے:

(وما ‌هلك ‌من ‌مال ‌المضاربة يصرف إلى الربح) ؛ لأنه تبع (فإن زاد الهالك على الربح لم يضمن) ولو فاسدة من عمله؛ لأنه أمين

وفي الشامية: (قوله: من عمله) يعني المسلط عليه عند التجار، وأما التعدي فيظهر أنه يضمن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved