- فتوی نمبر: 8-334
- تاریخ: 03 اپریل 2016
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی آدمی کا کسی قوم کا نام لے کر یہ کہنا کہ یہ قوم یہ کرتی ہے جیسے پٹھان یہ کرتے ہیں یا پٹھانوں میں یہ خصلت ہے یا کسی دوسری قوم کے متعلق گفتگو کرنا کیا یہ غیبت ہے کہ نہیں؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ بینوا توجروا
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر کسی قوم کی کسی برائی کا تذکرہ کرتے ہوئے پوری قوم مراد ہو تو یہ تذکرہ غیبت میں شمار ہو گا۔اور اگر کسی قوم کے بعض غیر متعین افراد مراد ہوں تو یہ تذکرہ غیبت میں شمار نہ ہو گا۔
فتاویٰ شامی (9/ 674) میں ہے:
و اغتاب أهل قرية فليس بغيبة لأنه لا يريد به كلهم بل بعضهم و هو مجهول، خانية فتباح غيبة مجهول و متظاهر… و قال الشامي تحت قوله (لأنه لا يريد به كلهم) مفهومه أنه لو أراد ذلك كان غيبة.
فتاویٰ عالمگیری (5/ 362) میں ہے:
و من اغتاب أهل كورة أو قرية لم تكن غيبة حتى يسمي قوماً معروفين كذا في السراجية.
………………………. فقط و الله تعالى أعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved