• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کیا اسلامی بینک سے گھر بنوانا جائز ہے؟

استفتاء

اگر کوئی شخص ملازم پیشہ ہے، کوئی کاروبار وغیرہ بھی ابھی نہیں ہے ،دس سال سے کرائے کے گھر میں رہتا ہے تو کیا وہ اسلامی بینک سے گھر بنوا سکتا ہے؟

تنقیح: ایک لاکھ تیس ہزار روپےتنخواہ ہے، 32 ہزار روپے کرایہ ہے ،کچھ کام کیا تھا وہ لاک ڈاؤن میں ختم ہوگیا اور کوئی ذرائع آمدن نہیں ہیں، 10سال سے کرائے پر رہ رہا ہے،بچے بڑے ہو رہے ہیں ،اسلامی بینک سے گھر بنوانا چاہتا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اسلامی بینک کسی شخص کو گھر بنوا کر دینے کے لئے جو معاملہ کرتا ہے اس میں اس گھر کاتکافل  بھی کیا جاتا ہے جب کہ ہماری تحقیق کے مطابق تکافل کا طریقہ مکمل اسلامی نہیں ہے،لہذا مذکورہ صورت میں کوئی اور جائز متبادل تلاش کریں اور اللہ تعالی سے مانگتےبھی رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved