• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کنگھی کرنے کا مسنون طریقہ نیز بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر کنگھی کرنے کا حکم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1)سر کے بالوں میں کنگھی کرنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ (2)نیز کنگھی  کیسے کرنی چاہیے بیٹھ کر یا کھڑے ہوکر ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ کنگھی کرنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ بالوں میں اس طرح سے مانگ نکالی جائے کہ بال دونوں جانب برابر تقسیم ہو جائیں۔

عن عائشة قالت إذا فرقت لرسول الله صلى الله عليه وسلم رأسه صدعت فرقه عن يافوخه وارسلت ناصيته بين عينيه (ابوداؤد2/223)

ترجمہ:حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے بالوں کو( دو حصوں میں) تقسیم کرتی تھی (دائیں جانب اور بائیں جانب) تو میں آپ کی مانگ نکالتی تھی جس کا بڑا حصہ سر کے درمیان میں ہوتا تھا اور مانگ کا اگلا حصہ آپ کے آنکھوں کے درمیان (یعنی بیچ میں) ہوتا تھا (مطلب یہ ہے کہ آپ کی سیدھی مانگ نکالتی  تھی)۔

2۔اس بارے میں کوئی صراحت نہیں ملی اس لیے  کنگھی کرنے کے لیے نہ کھڑے ہونا ضروری ہے اور نہ بیٹھنا جیسا موقع ہو ویسے کرسکتے ہیں ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved