- فتوی نمبر: 9-385
- تاریخ: 25 اپریل 2017
- عنوانات: مالی معاملات > متفرقات مالی معاملات
استفتاء
سگریٹ کی 20 سگریٹ والی ڈبی کی قیمت 75 روپے ہے فی سگریٹ کا ریٹ 4 روپے ہے لیکن عام طور پر سگریٹ 5 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔ اب جو گاہک 4 روپے دیتا ہے اس سے 4 روپے لے لیے جاتے ہیں اور جو 5 روپے دیتا ہے اس سے 5 روپے لے لیتا ہوں کیا مذکورہ طریقہ جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر آپ اپنی دکان میں فی سگریٹ کا ریٹ 5 روپے لکھ کر نمایاں جگہ پر لگا دیں تو مذکورہ طریقہ پر سگریٹ بیچنا جائز ہے۔
بحر الرائق (5/429) میں ہے:
هو (أي البيع) مبادلة المال بالمال بالتراضي.
شرح المجلہ مادہ: 1192 میں ہے:
كل يتصرف في ملكه كيف يشاء.
مادہ: 153 میں ہے:
الثمن المسمى هو الثمن الذي يسميه ويعينه العاقدان وقت البيع بالتراضي سواء كان مطابقاً لقيمة الحقيقية أو ناقصاً عنها أو زائداً عليها.
بحوث فی قضایا فقہیہ المعاصرہ (ص: 8) میں ہے:
وللبائع أن يبيع بضاعته بما شاء من الثمن ولا يجب أن يبيعه بسعر السوق دائماً.
© Copyright 2024, All Rights Reserved