- فتوی نمبر: 2-141
- تاریخ: 05 نومبر 2008
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
اللہ تعالیٰ کے ہاں امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے عرض ہے کہ چند نام ارسال کررہا ہوں ۔ برائے مہربانی ان کے معنی اور تلفظ بتادیں(رابیل فاطمہ، ثوبان، ادیان، علیان، آیان)
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
رَابِیل کا معنی نہیں ملا۔ البتہ رآبیل الف مدہ کے ساتھ ریبال اور رئبال کی جمع ہے جس کا معنی (شیر ،بھیڑیا) ہے ۔ مصباح اللغات270۔ ثَوبَان کا معنی ہے (رجوع کرنا، جامہ کو زیب تن کرنا)اور ثوبان نبی ﷺ کے ایک غلام کا نام ہے۔ اسلامی نام78 اَدیَان دین کی جمع ہے۔ منجد ص231، عَلیَان کا معنی ہے (موٹا،لمبا)۔منجدص528، اور آیان کا معنی نہیں ملا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved