• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کرسی پر نماز پڑھنے والے صف کی کس جگہ پر کھڑےہوں گے؟

استفتاء

آج کل مساجد میں متعدد نمازی کرسیوں پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والے ہوتے ہیں ان کے لیے صف میں بیٹھنے کی ترتیب شریعت کے مطابق کیا ہے ؟انہیں صف کے ایک کونے میں ہی بیٹھنا چاہیے  اگرچہ بیچ میں جگہ خالی ہو یا وہ درمیان صف میں کہیں بھی بیٹھ سکتے ہیں ؟ یعنی امام کے پیچھے ایک دو کرسیاں ہوں پھر چند نمازی  کھڑے ہوں  پھر چند کرسیاں ہوں  پھر ان کے ساتھ نمازی کھڑےہوں  ۔

غرضیکہ ہمیں قرآن وسنت کی رو سے کرسی والوں کے  صف میں شامل ہونے کی ترتیب تفصیل سے سمجھا دیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شرعا ایسے لوگوں کے لیے کوئی مخصوص جگہ متعین نہیں ۔ یہ ایک انتظامی  معاملہ ہے  اور انتظامی معاملے کی رو سے  بہتر طریقہ  یہ ہے کہ کرسیاں صفوں کے کناروں پر ہوں تاکہ کرسیوں کو لانے لیجانےاوررکھنے ، اٹھانے، میں سہولت رہے ۔عام مساجد میں معمول بھی اسی طرح ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved