• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کیا عالمہ کو عالم سے ہی شادی کرنا ضروری ہے؟جہیز لینا دینا کیسا ہے؟

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۔ مفتی صاحب کسی لڑکی نے عالمہ کا کورس کیا ہو تو کیا اس کو کسی عالم لڑکے سے ہی شادی کرنا چاہیے ؟یا ایسے لڑکے سے جو دنیا میںلگا ہواس کو دین کی طرف لایا جائے ؟

۲۔ جہیز لینا دینا کیسا ہے ؟اگر ماں باپ ضروری سامان دے دیں تو کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ عالمہ لڑکی کا عالم ہی سے شادی کرنا ضروری نہیں تاہم اتنا ضروری ہے کہ شادی کرنے میں لڑکے کی دین داری کو ملحوظ رکھا جائے ۔بیوی چونکہ اپنے شوہر کے تابع ہوتی ہے اور تابع پر اپنے متبوع کا اثر جلد ی پڑتا ہے ۔اس لیے بے دین لڑکے سے دین دار اور بالخصوص عالمہ لڑکی کی شادی کرنے میں لڑکی کے بے دین ہونے کا خطرہ زیادہ  ہے اس لیے دین دار لڑکی کی بے دین لڑکے سے شادی کرنے سے احتراز کرنا چاہیے۔

۲۔ جہیز میں ضرورت کا سامان دینے میں کچھ حرج نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved