- فتوی نمبر: 11-324
- تاریخ: 05 اپریل 2018
استفتاء
۔ بچوں کا الٹی کرنے سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں ؟
۲۔ بہت چھوٹا بچہ جس کی عمر دو یا تین ماہ ہے، دودھ نکالتا ہے اس کا کیا حکم ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔ بچے کی الٹی اگر منہ بھر کر ہو تو کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں ۔
۲۔ الٹی کی صورت میں اگر دودھ معدے سے واپس آیا ہو تو ناپاک ہے ۔بچہ بہت چھوٹا ہو یا بڑا ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
فی الدر:(مطلب فی نواقض الوضوء۔290/1)
وینقضه قی ملافاه من مرة او علق او طعام اذا وصل الی معدته وان لم یستقر وهو نجس مغلظ ولو من صبی ساعة ارتضاعه وهو الصحیح لمخالطته النجاسة۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved