• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

  کیا بیوی کے شوہر کو نازیبا الفاظ کہنے سے نکاح پر  کوئی اثر پڑتا ہے

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  ايك عورت كا شوہر   عورتوں سے موبائل فون  پر غلط تعلقات رکھتا تھا، اور غلیظ میسج بھیجتا تھا، اس بےہودگی پر اس کی بیوی نے اسے نازیبا الفاظ کہے اور کتے ذہن والا کہا، کیا اس سے نکاح پر کوئی اثر پڑتا ہے؟ کیا ان کا نکاح باقی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بیوی کے شوہر کو نازیبا الفاظ کہنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا لہذا مذکورہ صورت میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی اور نکاح باقی ہے۔ تاہم بیوی کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہر کے لیے  غلیظ الفاظ کا استعمال نہ کرے بلکہ اس کو پیار محبت سے سمجھا دے اگر وہ پھر بھی باز نہ آئے تو اس کا گناہ خود شوہر پر ہوگا۔

درمختار مع ردالمحتار (420/4) میں ہے:وأهله زوج عاقل بالغ مستيقظ وركنه لفظ مخصوص(قوله وركنه لفظ مخصوص) هو ما جعل دلالة على معنى الطلاق من صريح أو كناية.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved