• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

کیا جماعت کے بچوں کا ایک دوسرے کی شکایت چغلی ہے

استفتاء

بعض اوقات جماعت کے بچے ایک دوسرے کی شکایت وجہ یا بلاوجہ کرتے رہتے ہیں۔ کیا یہ بات چغلی کھانے کے زمرے میں آتی ہے؟ اس استاد کو بعض اوقات کسی بچے کی خامی وغیرہ کا پتہ چلتاہے۔ تواس کی اصلاح کرنے کا موقع بھی ملتاہے ۔ بحیثیت ایک استاد بچوں کو کن شرائط کے تحت شکایت کرنے یا نہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ کہ شر کی بجائے خیر والا نتیجہ برآمد ہوا کرے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بلاوجہ شکایت کرنا تو درست نہیں۔ البتہ واقعی غلطی کی شکایت استاد کو کرنا چغلی کے زمرے میں نہیں آتا۔ لیکن بچوں کو ترغیب وغیرہ کے ذریعے اس  بات کا پابند کیا جائے کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کی شکایت کرنے سے گریز کریں ۔ نیز استادبھی معمولی باتوں کی طرف زیادہ توجہ نہ دے تاکہ بچوں کی عادات صحیح رہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved