- فتوی نمبر: 19-80
- تاریخ: 25 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سعودی میں کسی عالم نے یہ مسئلہ بیان کیا کہ
مرد کی وفات کے بعد بیوہ کے لیے شرط ہے کہ عدت کے دوران ہی وراثت تقسیم کردے ،ور نہ مرنے والے کو عذاب ہو گا ۔
سوال کیا عدت کے دوران وراثت کی تقسیم بیوہ کے ذمہ ہے ؟دوسرا ایسا نہ کرنے پر مردے کو عذاب ہو گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر ورثاء تقسیم وراثت کا مطالبہ کریں اور ورثاء یا غیر ورثاء میں سے کوئی بلا کسی معقول وجہ کے رکاوٹ ڈالے تو وہ گناہگار ہوگا ،اس میں نہ توعدت کی تخصیص ہے نہ بیوہ کی ،تاہم وراثت تقسیم نہ کر نے سے مرنے والے کو گناہ نہیں ہوتا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved