- فتوی نمبر: 33-126
- تاریخ: 06 مئی 2025
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
میں اپنی بہنوں اور کزنز کے کپڑے سلائی کرتی ہوں، میرا اور ان کا کپڑوں کا سائز ایک جیسا ہے۔میں کپڑے سلائی کرنے کے بعد یا ان کو سلائی کرتے ہوئے پہن کر چیک کرتی ہوں کہ سائز میں کوئی مسئلہ تو نہیں۔ ہماری نانی کہتی ہیں کہ نیا کپڑا پہلی دفعہ جو پہنے گا حساب وہی دے گا یعنی اگر تو میں سائز چیک کرنے کی نیت سے بھی کپڑے پہن کر دیکھ رہی ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان تمام کپڑوں کا حساب میں دوں گی جو بذات خود میرے نہیں ہیں بلکہ میری بہنوں اور کزنوں کے ہیں جو کہ میں سائز چیک کرنے کی نیت سے پہنتی ہوں تو کیا یہ بات درست ہے کہ نیا کپڑا پہلی دفعہ جو پہنے گا حساب وہی دے گا یا یہ بات خود ساختہ ہے؟اس کا اسلام سے کوئی تعلق ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یہ بات درست نہیں کہ نیا کپڑا پہلی دفعہ جو پہنے گا حساب وہی دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved