• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

(1)کیا طواف کے لیے وضو اور دو رکعات پڑھنا لازمی ہے؟ (2)ممنوع اوقات میں قرآن پڑھنا، طواف اور نماز جنازہ ادا کرسکتے ہیں؟

استفتاء

1)کیا طواف کے لئے وضو لازمی ہے؟ اور طواف کے بعد جو دو رکعت نفل پڑھتے ہیں وہ پڑھنا لازمی ہے؟

2)ممنوع اوقات (فجر تا اشراق،زوال،عصر تا مغرب) میں طواف کرنا،قرآن پڑھنا،نماز جنازہ،سجدہ تلاوت ، ان اوقات میں یہ 4 چیزیں ہو سکتی ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔طواف کے لیے وضو بھی لازمی ہے اور طواف کے بعد دو رکعتیں پڑھنا بھی واجب ہے۔

2۔ طواف اور قرآن پڑھنا تو جائز ہے۔ جنازہ اگر اسی وقت تیار ہوا ہے تو پڑھ سکتے ہیں ورنہ نہیں۔

سجدہ تلاوت میں تفصیل یہ ہے کہ سورج طلوع ہونے سے لیکر تقریبا پندرہ منٹ بعد تک، ظہر کا وقت داخل ہونے سے پہلے تقریبا پون گھنٹہ پہلے تک اور عصر کے بعد جب سورج غرو ب ہونے میں تقریبا 20،15 منٹ رہ جائیں اس وقت سے لیکر سورج غروب ہونے تک سجدہ تلاوت نہیں کرسکتے۔ البتہ اگر آیت سجدہ انہی اوقات میں تلاوت کی ہو تو پھر ان اوقات میں بھی سجدہ  تلاوت کرنا جائز ہے تاہم افضل یہی ہے کہ ان اوقات کے علاوہ میں کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved