• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

لاپتہ شخص کی بیوی عدت کیسے گذارے ؟

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

استاد جی ایک مسئلہ پوچھنا تھا جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

کہ ایک عورت جس کا شوہر قتل ہو گیا اور وہ لاپتہ تھا، کچھ خبر نہیں تھی کہ کدھر ہے ۔اس کی عورت نے عدت پوری کر لی، آٹھ ماہ بعد لاش ملی تھی پھرجنازہ ہوا۔ اب کیا عورت دوبارہ عدت گزارے گی یا نہیں؟

وضاحت مطلوب ہے:

کیا قتل کی کنفرم خبر لاش ملنے سے پہلے یعنی عدت گزارنے سے پہلے مل گئی تھی؟

جواب وضاحت :

جی کنفرم خبر مل گئی تھی اور اسی دن سے عورت نے عدت شروع کر دی تھی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جو عدت عورت نے پوری کرلی، یہ کافی ہے دوبارہ عدت گزارنے کی ضرورت نہیں ہے۔

فی الهندیه:1/531

   ابتداء العدة فی الطلاق عقیب الطلاق وفی الوفاة عقیب الوفاة فان لم تعلم بالطلاق او الوفاة حتی مضت مدة العدة فقد انقضت عدتها کذا فی الهندیة۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved