- فتوی نمبر: 29-238
- تاریخ: 05 اگست 2023
- عنوانات: عبادات > متفرقات عبادات
استفتاء
یہ ایک امپورٹڈ بیگ کی تصویر ہے جس پر CHRISTIAN DIOR کا لفظ لکھا ہے اگر اس طرح کی مہر بیگ پر موجود ہو تو کیا اس کا استعمال درست ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
Christian(کرسچن) کا مطلب ہے عیسائی اور Dior(ڈائر) فرانسیسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے گولڈن۔ انٹرنیٹ پر تلاش سے یہ معلوم ہوا کہ یہ لفظ لیڈیز بیگ بنانے والی ایک فرانسیسی کمپنی کا لوگو ہے۔ ہمیں تلا ش کے باوجود اس لفظ کے عیسائیوں کے نزدیک بطور مذہبی شناخت کے استعمال ہونا نہیں ملا۔
لہٰذا یہ لفظ ایسے ہے جیسے مسلمان مسلم ٹریول، مسلم ٹی ، مسلم کارپوریشن وغیرہ کے الفاظ استعمال کرتے ہیں، ان میں مسلم کے لفظ کو بطور مذہبی شناخت استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ صرف کاروباری پہچان اور نام کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے،تاہم کسی مسلمان کے کپڑے یا بیگ پر گولڈن عیسائی لکھا ہونا کھٹک کا باعث ضرور ہے جیسے کوئی غیر مسلم دوسرے غیر مسلم کو مسلم ٹی یا مسلم کار پوریشن لکھے بیگ پکڑے دیکھ کر کھٹکے گا اس لیے ایک مسلمان کو کرسچن ڈائر لکھے بیگ پکڑنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved