استفتاء
ہماری مسجد میں بچھے ہوئے مصلے کا حکم بتائیں اس پر ہمیں شبہ بلکہ یقین ہے کہ اس پر لفظ اللہ لکھا ہے کیا ایسے مصلے کو نماز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں؟ مصلے کی تصاویر لف ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
تصاویر دیکھیں۔ لفظ اللہ کا اس پر ہونا محض وہمی ہے۔ اس بارے میں ضابطہ یہ ہے کہ عام دیکھنے سے ہی وہ لفظ پڑھا جاتا ہو۔ لفظ کو بنانے میں تکلف کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ اس لیے اس مصلے پر نماز پڑھنا جائز ہے۔
نوٹ: اس تصویر کو ذرا مختلف انداز و اعتبار سے دیکھیں تو اس کا پھول کا اندرونی حصہ ہونا زیادہ واضح ہے یعنی پیچھے پھول کی پتیاں اور اندر پھول کی ڈنڈیاں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved