- فتوی نمبر: 19-64
- تاریخ: 23 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > نماز > امامت و جماعت کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لنگڑےکی امامت کا کیا حکم ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
لنگڑے کو امام بنانا جائز ہے لیکن چونکہ عام طور پر لوگوں کو لنگڑے کی امامت سے انقباض محسوس ہوتا ہے اس لئے مکروہ تنزیہی ہے۔
شامی(2/360) میں ہے:
قوله ( ومفلوج وأبرص شاع برصه ) وكذلك أعرج يقوم ببعض قدمه فالاقتداء بغيره أولى تاترخانیة ……….والظاهر أن العلة النفرة
امداد الفتاوی( 1 / 370 ) میں ہے :
سوال۔ لنگڑے کی امامت جائز ہے یا نہیں؟
جواب۔ اگر پاؤں سیدھا نہ کھڑا ہوتا ہو تو مکروہ تنزیہی ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved