- فتوی نمبر: 20-93
- تاریخ: 27 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > زیب و زینت و بناؤ سنگھار
استفتاء
شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کئی مرتبہ یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے اورآتی رہی ہے کہ لڑکی کی طرف سے رشتہ یہ کہہ کررد کردیا جاتا ہے کہ میں اس سے شادی نہیں کرسکتی کیونکہ لڑکے کی داڑھی ہے پھر لڑکی اورلڑکی کے خاندان کی طرف سے یا بالکل انکار کردیا جاتا ہے یا پھر لڑکے کو ترغیب دیتے ہیں کہ دیکھو تھوڑی کاٹ دو خط بنوالو یاوقتی طور پر شیو کرلو کیا لڑکی کا یہ کہنا داڑھی جو کہ شعار اسلام ہے کی توہین ہے؟شرعی حکم کیا ہو گا؟اسی طرح شرعی پردہ کے بارے میں کہنا کہ میں فلاں لڑکے کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی کیونکہ پردہ مجھ سے نہیں ہوسکتا یہ بہت سختی ہے کا بھی حکم واضح فرمائیں اور جو لڑکا ،لڑکی کی مان کر داڑھی منڈوائے اس کا یہ عمل کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
لڑکے کو لڑکی کے کہنے کیو جہ سے داڑھی منڈانا جائز نہیں ۔باقی رہی بات لڑکی یا لڑکی کے خاندان والوں کی تو جب لڑکی یا اس کے خاندان والوں کے لوگ خود سوال کریں گے تو ان کو بھی شریعت کا حکم بتادیا جائے گا
© Copyright 2024, All Rights Reserved