• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

لیٹ فیس جمع کروانے پرجرمانہ لاگو کرنا اورجواز کی ایک صورت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک مسئلہ کے سلسلے میں شرعی رہنمائی مطلوب ہے آج کل تعلیمی اداروں میں فیس تاخیر سے جمع کرنے کی صورت میں لیٹ فیس سرچارج اور پینٹلی یعنی مالی جرمانہ وصول کیا جاتا ہے اور امتحان میں شرکت کے لئے اس کا ادا کرنا لازمی ہوتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ ان تعلیمی اداروں کا ایسا طرز عمل اختیار کرنا درست ہے؟ اپنی مجبوری کے لیے کوئی جائز متبادل اختیار کرسکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں فیس تاخیر سے جمع کرنے کی صورت میں لیٹ فیس سرچارج اور پینٹلی یعنی مالی جرمانہ وصول کرنا جائز نہیں ۔طلباء وقت پر فیس جمع کرائیں تو اس کا حل یہ ہوسکتا ہے کہ ابتداء ہی ماہانہ فیس کچھ زیادہ مقرر کی جائے اور پھر یہ اعلان کردیا جائے کہ جو طالب علم بروقت فیس جمع کروائے گا اسے اتنا ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا اور جو بروقت جمع نہیں کرائے گا اس سے پوری فیس وصول کی جائے گی ۔

قال قال رسول لایحل ما لامرئ مسلم الابطیب نفسه رواه مسلم

والحاصل ان المذهب عدم التعزیر باخذ المال (بحر41/5)

وفی الشامیة(61/4)

ولاباخذ مال فی المذهب)بحر وفیه عن البزازیة :وقیل یجوز معناه ان یمسکه

 مدة لینزجر ثم یعیده وفی المجتبی انه کان فی ابتداء الاسلام ثم نسخ۔۔۔۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved