- فتوی نمبر: 7-330
- تاریخ: 08 اگست 2015
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ہمارے بچے اقراء میں پڑھتے ہیں ۔ مدرسے کی جانب سے ہمیں مندرجہ ذیل نوٹس آیا ہے۔ برائے مہربانی اس کی شرعی حیثیت سے آ گاہ فرمادیں۔ جزاکم اللہ خیراً
نوٹس فیس
والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اقراء کی مرکزی انتظامیہ کی جانب سے طے کردہ نئے فیس شیڈول کے مطابق ہر طالب علم کو مہینے کی 5 تاریخ تک فیس جمع کروانی لازمی ہے۔ 5 سے 8 تاریخ تک 100 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کی جائے گی۔ 8 تاریخ کے بعد بچے کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اور 8 تاریخ کے بعد یومیہ 100 روپے لیٹ فیس کے حساب سے فیس وصول کی جائے گی۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سوال میں فیس جمع کروانے کا جو شیڈول مذکور ہے وہ مالی جرمانہ کے زمرے میں آتا ہے جو کہ شرعاً نا جائز ہے۔
لا باخذ مال فی المذھب(الدر المختار 6/98) فقط والله تعالیٰ أعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved