• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

لے پالک کے ولدیت میں اپنا لکھوانا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا سالہ تھا اس کی نئی نئی شادی ہوئی تھی ابھی آٹھ ماہ ہوئے تھے کہ میرا سالہ کرنٹ لگنے سے فوت ہو گیا۔ اب میرے سالے کا بچہ جو ابھی بیوہ کے پیٹ میں ہے وہ تقریباً ساڑھے تین ماہ کا حمل ہے، میں چاہتا ہوں کہ میں اس بچے کو لے کر پال لوں۔ میری دو بیٹیاں ہیں، بیٹا کوئی نہیں ہے۔ اور اپنی پراپرٹی اس کے نام کروا دوں۔

کیا میں اس بچے کے والد کی جگہ پر اپنا نام لکھوا سکتا ہوں یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس بچے کے والد کی جگہ آپ اپنا نام ولدیت کے طور پر نہیں لکھوا سکتے البتہ سرپرست کا خانہ ہو تو اس میں سرپرست کے طور پر لکھوا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved