- فتوی نمبر: 10-280
- تاریخ: 23 نومبر 2017
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
اگر خاوند نے اپنی سالی کی بیٹی لے کر پالی یعنی اپنی اولاد نہ تھی کیا یہ اس کے لیے محرم ہے یا نامحرم؟ اسی طرح خاوند نے اپنا بھتیجا لے کر پالا تو یہ اس کی بیوی کے لیے محرم ہے یا نامحرم؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
محض پرورش کرنے سے محرمیت ثابت نہیں ہوتی، لہذا جب تک محرمیت کے اسباب مثلاً رضاعت وغیرہ نہ ہوں اس وقت تک سالی کی بیٹی خاوند کے لیے اور خاوند کا بھتیجا بیوی کے لیے غیر محرم ہو گا۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved