• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

لے پالک کا وراثت میں حصہ

استفتاء

بخدمت جناب مفتی صاحب!

مودبانہ گذارش ہے کہ میری چار بیٹیاں، ایک بیوی اور ایک بیٹا ہے، بیٹا بہن سے لے کر پالا ہے جو کہ اب 23 سال کا ہو گیا ہے، اب میں نے آپ سے پوچھنا ہے کہ جائیداد میں بیٹیوں کا کتنا حصہ ہے، اور بیٹے کا کتنا حصہ ہو گا؟ تین بیٹیوں کی شادی کر دی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

لے پالک بیٹا آپ کا شرعی وارث نہیں اس لیے آپ کی جائیداد میں اس کا کوئی حصہ نہیں۔ البتہ اگر آپ اپنی مرضی سے اسے اپنی زندگی میں کچھ دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں کیونکہ زندگی میں جو کچھ کسی کو دیا جائے وہ وراثت نہیں بلکہ ہدیہ ہے۔یا مرنے سے پہلے اس کے لیے کچھ وصیت کر دیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved