• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

لیکوریا کی مريضہ کا

  • فتوی نمبر: 4-256
  • تاریخ: 04 اکتوبر 2011

استفتاء

مفتی صاحب نے لیکوریا کا حل بتایا تھا کہ کپڑا اندر کر کے چھپا لیں کھال میں، جب تک تری باہر کی تہہ میں نہ آئے وضو نہ ٹوٹے گا۔ سوال یہ ہےکہ کپڑے کی مقدار مبتلیٰ بہ خود اندازے سے کرلے؟ اور چھپانے سے کیا مراد ہے؟ ظاہر ہے کہ جب کپڑا رکھا جاتا ہے بالکل اندر کرکے تو اندر کی تہہ تو چھپ جائے گی، لیکن باہر کی تو کچھ نہ کچھ نظر آئے گی اور اگر باہر تھوڑا سا کپڑا رکھیں تو مقصود حاصل نہ ہوگا۔ مسئلہ  وہیں کا وہیں رہا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کپڑے کی مقدار مبتلی بہ عورت اپنے اندازے سے کرے گی۔ چھپانے سے مراد یہ ہے کہ کپڑا یا روئی شرمگاہ کی ظاہری کھال کے اندر چھپ جائے۔ اور باہر سے دیکھنے میں نظر نہ آئے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved