• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

لائسنس میں میراث کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میں محمد شعیب احمد ولدمرحوم محمد سعیدفریدی اور باقی تمام ورثاء کی موجودگی میں والد صاحب (مرحوم) کی چھوڑی ہوئی دفتری اشیاء کی تفصیل درج کرتا ہوں جو مندرجہ  ذیل ہے:

  • لاہور کسٹمز کلیئرنگ ایجنسی17/89 کے لائسنس( جس کی کاپی ساتھ منسلک ہے)(2) کراچی کسٹمز کلیئرنگ ایجنسی 92/13 کے لائسنس (جس کی کاپی ساتھ منسلک ہے) (3)آفس ٹیبل،سیٹ ،(4) صوفہ کم بیڈ (5)3عدد کرسیاں( 6 )ایک عدد لوہے کی الماری(7)ایک عدد لکڑی کی الماری۔

غالبا چار سال پہلے والد محترم (مرحوم) قرضوں کی پریشانی اور مالی حالات کی وجہ سے کاروباری معاملات سےمنقطع ہوچکے تھے اور اس وقت ان کے اکاؤنٹ میں یا ان کے پاس کوئی مال موجود نہیں تھا۔ اس کے بعد کاروباری معاملات ان کے چھوٹے بیٹے محمد شعیب احمد نے سنبھالے اور والد صاحب( مرحوم) نے اپنے لاہور کے لائسنس میں جو کہ نا قابل منتقل ہوتا ہے۔ 11.07.12 کو چھوٹے بیٹے کے ساتھ پارٹنر شپ کرلی تھی۔ اسی طرح 7.08.15کو کراچی لائسنس میں بھی محمد شعیب احمد کے ساتھ پارٹنر شپ کرلی تھی، محمد شعیب احمد نے والد صاحب( مرحوم) سے بہت بار یہ لائسنس پیسوں کے عوض خریدنے کی درخواست کی،جس پر والدہ کی موجودگی میں یہی فرمایا کہ یہ سب تیرا ہی ہے لیکن پچھلے سال بیٹے محمد شعیب احمد کے بہت زیادہ اصرار کی وجہ سے رمضان المبارک کے مہینے میں ماسوائے بڑی بیٹی کے تمام ورثاء کی موجودگی میں ،کہ محمد شعیب احمد یہ چاہتا ہے کہ والد محترم (مرحوم )کو منہ مانگی قیمت ادا کر دی جائے تو انہوں نے ان ورثاء کی موجودگی میں پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جس پر محمد شعیب احمد نے تھوڑی مہلت مانگی لیکن وہ قیمت ادا نہ ہوئی اور والد صاحب رضائے الہی سے وفات پا گئے ۔

آپ سے گذارش ہے کہ آپ ہمیں بتائیں کہ یہ لائسنس جو کہ ناقابل انتقال ہے، اس لائسنس کی وراثت میں تقسیم ہوگی یا نہیں ؟اور اگر ہو گی تو اس کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے

ورثاء

والدہ ماجدہ ،بڑی بیٹی، بڑا بیٹا محمد اویس ،چھوٹی بیٹی، چھوٹا بیٹا محمد شعیب احمد

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

چونکہ یہ لائسنس ناقابل انتقال ہے جیسا کہ سوال میں صراحت ہے اس لیے اس کی خریدوفروخت درست نہ ہوئی ، چنانچہ وہ لائسنس بدستور والد صاحب کا ہی رہا۔اور آپ کے ذمے یہ رقم لازم نہ ہوئی۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved