• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

استفتاء

1۔میرے ایک دوست کو اسٹیٹ لائف انشورنس والوں نے کہا کہ وہ سالانہ /6500روپے ان کے محکمہ میں جمع کروائیں۔ بیس سال بعد انہیں پانچ لاکھ رقم دی جائے گی۔جبکہ ان کی اپنی جمع کی ہوئی رقم سالانہ /6500 کے حساب سے 130000 بنتی ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ سکیم اسلامی لحاظ سے جائز ہے؟ یہ منافع حلال ہوگا یا حرام؟ اب جبکہ 4،5 قسطیں جمع کراچکے ہیں  ان کو واپس لیں؟ وغیرہ

الجواب

1۔یہ اسکیم اسلامی لحاظ سے ناجائز ہے اور اس سے حاصل ہونے والا فائدہ حرام ہوگا۔اب تک جتنی قسطیں جمع کروادی ہیں صرف اتنی قسطیں واپس لے لیں اور توبہ واستغفار بھی کریں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved