• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

لوگوں کے پاس پھنس جانی والی رقم کی ذمہ داری

استفتاء

دو آدمی اس صورت میں کاروبار شروع کرتے ہیں کہ دکان کا کرایہ آدھا آدھا دیں گے، رقم بھی دونوں لگائیں گے، نفع بھی آدھا آدھا ہوگا اور درمیان میں نفع بھی لیتا رہا آخر میں حساب کے وقت یا کام ختم کرنے کے وقت جو رقم بازار میں رک گئی اس رقم کا مال دینے والا ذمہ دار ہے یا دونوں ساتھی ذمہ دار ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر دونوں محنت کرتے ہیں تو دونوں ذمہ دار ہیں ورنہ جو کام کرتا ہے وہ ذمہ دار ہوگا۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved