• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

لوہے کےٹیچ بٹن لگانے کاحکم

  • فتوی نمبر: 15-260
  • تاریخ: 15 مئی 2024

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام دریں مسئلہ کہ ٹچ بٹن جو گریبان اور آستینوں میں لگتے ہیں، لگانا جائز ہے یا نہیں؟ وجہ اشکال یہ ہے کہ یہ بٹن لوہے کے ہوتے ہیں اور لوہے کے بارے میں سنا ہے کہ وہ جہنمیوں کا زیور ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

لوہے کے ٹچ بٹن کو آستینوں اور گریبان میں لگانا جائز ہے کیونکہ لوہے کا ہر استعمال ناجائز نہیں بلکہ صرف لوہے کی انگوٹھی یا جو انگوٹھی کے حکم میں ہو مثلاً کڑا وغیرہ اس کا استعمال ناجائز ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved