- فتوی نمبر: 17-155
- تاریخ: 17 مئی 2024
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا لوح قرآنی کا تعویذلکھنا جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جائز ہے کیونکہ لوح قرآنی کے الفاظ قرآنی آیات ہیں اور قرآنی آیات کاتعویذلکھناجائز ہے۔
في الشامية 9/600
ولا بأس بالمعاذات إذا كتب فيها القرآن، أو أسماء الله تعالى، ويقال رقاه الراقي رقيا ورقية إذا عوذه ونفث في عوذته قالوا: إنما تكرهالعوذة إذا كانت بغير لسان العرب، ولا يدرى ما هو
کفایت المفتی جلد9 صفحہ 76,77 میں ہے:
سوال: قرآن شریف کی آیت کو تعویذکےاندرلکھنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: قرآن شریف کی آیت تعویذ میں لکھنا جائز ہے۔
فتاویٰ دار العلوم دیوبند (ویب سائٹ )سوال جواب نمبر59986 میں ہے:
سوال: کیا لوح قرآنی کو گھر سے نکلتے وقت دیکھنا یا دکان ومکان کی خیر وبرکت کے لئے دیوار پر لگانا صحیح ہے؟
جواب: لوح قرآنی جس میں قرآن کریم کی آیات لکھی ہوئی ہیں گھر میں لٹکانےسے خیر وبرکت کی امید ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved