• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

لوح قرآنی کا لکھنا جائز ہے؟

  • فتوی نمبر: 17-155
  • تاریخ: 17 مئی 2024

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا لوح قرآنی کا تعویذلکھنا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جائز ہے کیونکہ لوح قرآنی کے الفاظ  قرآنی آیات ہیں اور قرآنی آیات کاتعویذلکھناجائز ہے۔

في الشامية 9/600

ولا بأس بالمعاذات إذا كتب فيها القرآن، أو أسماء الله تعالى، ويقال رقاه الراقي رقيا ورقية إذا عوذه ونفث في عوذته قالوا: إنما تكرهالعوذة إذا كانت بغير لسان العرب، ولا يدرى ما هو

کفایت المفتی جلد9 صفحہ 76,77 میں ہے:

سوال: قرآن شریف کی آیت کو تعویذکےاندرلکھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: قرآن شریف کی آیت تعویذ میں لکھنا جائز ہے۔

فتاویٰ دار العلوم دیوبند (ویب سائٹ )سوال جواب نمبر59986 میں ہے:

سوال: کیا لوح قرآنی کو گھر سے نکلتے وقت دیکھنا یا دکان ومکان کی خیر وبرکت کے لئے دیوار پر لگانا صحیح ہے؟

جواب: لوح قرآنی جس میں قرآن کریم کی آیات لکھی ہوئی ہیں گھر میں لٹکانےسے خیر وبرکت کی امید ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved