- فتوی نمبر: 19-94
- تاریخ: 23 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > طہارت > غسل کا بیان
استفتاء
اگر غسل جنابت کرتے ہوئے پانی جسم سے لگ کر ٹپ وغیرہ میں گرجائے تو کیا اس مستعمل پانی سے پاکی حاصل کی جا سکتی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مستعمل پانی اگر غیر مستعمل پانی میں مل جائے تو جب تک مستعمل پانی غیر مستعمل پانی سے زیادہ نہ ہو تب تک اس سے پاکی حاصل کرنا درست ہے غسل کرتے وقت جسم سے لگ کر جو پانی ٹپ میں گرتا ہے وہ عموما غیر مستعمل پانی سے کم ہوتا ہے لہذا ٹپ والے پانی سے پاکی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
بدائع الصنائع(211/1)میں ہے
ولو اختلط الماء المستعمل بالماء القليل ؟ قال بعضهم : لا يجوز التوضؤ به وإن قل وهذا فاسد ، أما عند محمد فلأنه طاهر لم يغلب على الماء المطلق فلا يغيره عن صفة الطهورية
مسائل بہشتی زیور (79/1) میں ہے
مستعمل پانی اگر دوسرے طاہر مطہرپانی میں مل جائے تو جب تک مستعمل پانی دوسرے پانی سے زیادہ نہ ہو جائے دوسرے پانی کا حکم غالب رہے گا اور اس ملے جلے پانی سے وضو اور غسل کرنا درست ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved