• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ماں باپ کے کزنوں سے پردے کا حکم

استفتاء

ماں اور باپ کے حقیقی یعنی سگے ماموں اور سگے چچا سے لڑکی کا پردہ نہیں ہے، اور ماں  باپ کے کزن مردوں سے ہے یا نہیں؟

وضاحت مطلوب ہے: کزن مردوں سے کیا مراد ہے۔

جوابِ وضاحت: ماں باپ کے چچازاد اور ماموں زاد بھائی وغیرہ

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس طرح اپنے چچازاد اور ماموں زاد بھائیوں سے پردہ ہے اسی طرح والدین کے چچازاد اور ماموں زاد بھائیوں سےبھی پردہ ہے کیونکہ وہ نامحرم ہیں۔

چنانچہ فتاوی محمودیہ(ج 17 ص 342) میں ہے

سوال: عورت کے لئے محرم کون کون شخص ہیں اور نامحرم کون ہیں؟

الجواب: جس جس سے نکاح ناجائز ہے وہ محرم، اور جس جس سے نکاح جائز ہے وہ نامحرم ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved