- فتوی نمبر: 9-27
- تاریخ: 11 جون 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
ایک آدمی فوت ہوا۔ اور ورثاء میں نانی، دادی، خالہ، ماں، 3 پوتیاں، دو بھتیجے، دو بیویاں اور باپ کا چچا زاد بھائی چھوڑے ہیں۔ ترکہ میں ایک مکان اور 17 کنال زمین چھوڑی ہے۔ اس کی تقسیم کیسے ہو گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل جائیداد کے 144 حصوں میں سے ماں کو 24 حصے ملیں گے اور ہر پوتی کو 32 حصے ملیں گے اور فی کس بھتیجے کو 3 حصے ملیں گے اور ہر بیوی کو 9 حصے ملیں گے۔ ان کے علاوہ باقی ورثاء محروم ہوں گے، ان کو کچھ نہیں ملے گا۔ صورت تقسیم یہ ہے:
24×6= 144 ترکہ 17 کنال، 340 مرلے
ماں 2 بیویاں 3 پوتیاں 2 بھتیجے نانی، دادی، خالہ، باپ کا چچا زاد بھائی
6/1 8/1 3/2 عصبہ تمام محروم
4×6 3×6 16×6 1×6
24 18 96 6
24 9+9 32+32+32 3+3 فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved