- فتوی نمبر: 11-362
- تاریخ: 15 اپریل 2018
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
آج کل واٹس ایپ پر اس طرح کے مسیج چل رہے ہیں’’ آج تک میری طرف سے جانے انجانے میں کوئی غلطی گستاخی غیبت ہو یا میری کسی وجہ سے آ پ کا دل دکھا ہو تو اللہ کی رضا کے لیے شب برات سے پہلے مجھے معاف فرمادینا‘‘
کیا یہ مسیج بھیج سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اصل معافی تو یہ ہے کہ آدمی کو دل سے اپنی غلطی کا احساس ہو اور اسے سامنے رکھ کراگر شر یعت کا تقاضا ہو تو صاحب حق سے معافی مانگی جائے ۔اس طرح کے مسیج رسمی کا روائی ہوتے ہیں ،جن سے ایک رسم تو وجود میں آجاتی ہے عمل کی اصل روح اور حقیقت ختم ہو جاتی ہے ۔نیزاس طرح کے نمائشی کام کرکے آدمی سمجھتا ہے کہ میں نے بڑا اچھا کام کیا ۔اس طرح رسمی کاروائیوں کا یہ بھی ایک نقصان ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved