• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

مال قبضہ کے بغیر فروخت کرنا

استفتاء

مال کی نہ تو قیمت ادا کی ہے اور نہ ہی مال کا تصرف حاصل ہوا ہے ۔ تو کیا ایسے مال کو فروخت کر سکتے ہیں ؟

مال کی قیمت ادا کر دی ہے ۔ لیکن تصرف حاصل نہیں ہے۔ تو کیا ایسے مال کو فروخت کر سکتے ہیں ؟

مال کا تصرف تو حاصل کر لیا مگر قیمت ادا نہیں کی۔ تو کیا ایسے مال کو فروخت کر سکتے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

الف: عام حالات میں قبضہ سے پہلے مال فروخت کرنا جائز نہیں، خواہ قیمت ادا کر دی ہو یا نہ کی ہو۔ البتہ اما م مالک کے قول کے مطابق کھانے، پینے کی اشیاء کے علاوہ کو قبضہ سے بھی پہلے فروخت کر سکتے ہیں، لہذا اگر کہیں مجبوری ہو تو کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ میں امام مالک رحمہ اللہ کے قول پر عمل کیا جا سکتا ہے۔

ب: مال پر قبضہ کے بعد اسے آگے فروخت کر سکتے ہیں خواہ قیمت ادا کی ہو یا نہ کی ہو۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved