- فتوی نمبر: 16-383
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ
حضرت مفتی صاحب ہمارے بیٹے کی شادی ہوئی اور کسی وجہ سے لڑکے نے لڑکی کو طلاق دے دی ہے۔ اب ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ ہم نے نکاح نامہ میں یہ بات لکھوائی تھی کہ ناکح کی طرف سے منکوحہ کو جو طلائی زیورات وزنی 2تولہ پہنائے گئے ہیں وہ منکوحہ کی ملکیت ہوں گے ۔کیا اب وہ زیورات بیوی کو دینا ہو ں گے یا نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نکاح نامہ میں ان دو تولہ طلائی زیورات کے متعلق جو تحریر ہے اس کی رو سے یہ دو تولہ طلائی زیورات منکوحہ ( بیوی) کی ملکیت ہوں گے ۔نکاح نامہ کی تحریر یہ ہے:
’’۱۷۔خاص شرائط اگر کوئی ہوں۔ناکح کی طرف سے منکوحہ کو جو طلائی زیورات وزنی 2تولہ پہنائے گئے، منکوحہ کی ملکیت ہوں گے۔‘‘
© Copyright 2024, All Rights Reserved