- فتوی نمبر: 16-66
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ بابت وراثت
مفتی صاحب! میت کے ورثا ء میں ایک ماں،دوبھائی اور ایک بہن ہیں۔جبکہ بیوی اوراولاد نہیں،ترکہ دس لاکھ ہے۔مذکورہ ورثاء میں دس لاکھ ترکہ کس طرح تقسیم ہوگا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں دس لاکھ ترکہ میں سے 166,666.667روپے ماں کو،333,333.334روپے ہربھائی کواور166,666.667روپےبہن کوملیں گے۔
تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:
6 ———————— 10لاکھ
ماں—————- 2بھائی————— 1بہن
سدس—————- عصبہ
1 5
1 ———- فی بھائی 2————– 1
166,666.667روپے—————— 333,333.334روپےفی کس ——————-166,666.667روپے
© Copyright 2024, All Rights Reserved