• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مشینری لے جانے کاخرچہ

استفتاء

HE میں مال دے کر مخصوص طرز پر اس کی بنوائی کا کام بہت کم نوعیت پر ہوتا ہے۔ یہ بنوائی صرف الیکٹرک پینل کی ہوتی ہے۔ جس کا طریقہ یہ ہے کہ HE کو جب الیکٹرک پینل بنوانے کی ضرورت ہوتی ہے تو مارکیٹ میں موجود وینڈروں سے اس سلسلہ میں رابطہ کیا جاتا ہے اور الیکٹرک پینل کی بنوائی کی تفصیلات سے ان کو آگاہ کیا جاتا ہے نیز  اس بنوائی کے سلسلے میں الیکٹرک پینل کے تمام اجزاء وینڈر کو فراہم کر دیئے جاتے ہیں۔ سامان بنوانے کے سلسلے میں جو مشینری درکار ہوتی ہے وہ HE کی طرف سے وینڈر کو مہیا کی جاتی ہے۔ اور مشینری بھیجنے کے تمام اخراجات HE کے ذمے ہوتے ہیں۔

اگر وینڈر کرایہ پر رکشہ لاکر مشینری لے جائے تو اس کا کرایہ HE کی طرف سے ادا کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات وینڈر HE کے پاس آ کر خود مشینری لے جاتا ہے تو ایسی صورت میں اس کو مشینری لے جانے کی مد میں کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی جاتی ہے۔

۱۔ مذکورہ بالا صورت میں مشینری لے جانے کے اخراجات شرعاً کس کے ذمے ہیں؟

۲۔ HE کا مشینری بھیجنے کے اخراجات برداشت کرنا کیسا ہے ؟

وضاحت مطلوب ہے کہ کیا H.E مذکورہ صورت میں مشینری فروخت کر رہی ہوتی ہے یا صرف وینڈر کو استعمال کے لیے دیتی ہے۔

جواب وضاحت

وینڈر کو مشینری صرف استعمال کے لیے دی جاتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ مذکورہ صورت میں H.E وینڈر کو مشینری عاریت پر دیتی ہے اس لیے مشینری لے جانے کے اخراجات شرعاً وینڈر کے ذمے ہوں گے۔

۲۔ H.E اگر اپنی خوشی سے مشینری بھیجنے کے اخراجات برداشت کرے تو ٹھیک ہے ورنہ H.E کے ذمے نہیں کہ وہ اخراجات برداشت کرے۔

رد المحتار علی الدر المختار: (۱۲/۴۸۸) میں ہے:

وقالو اعلف الدابة علی المستعیر و کذا نفقة العبد و فی الشامیة تحت قوله (وقالوا علف الدابة علی المستعیر لان نفعه له فنفقته علیه

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved