• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مچھلی اور کیکڑے کی بنی ہوئی تصویر والےفرش پر نماز کا حکم

استفتاء

فرش پر مچھلی اور کیکڑا بنا ہوا ہو تو اس پر نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

فرش پر مچھلی یا کیکڑے کی تصویر چھوٹی ہو یا وہ تصویر سجدہ کی جگہ نہ ہو یا اس تصویر پر کپڑا یا مصلیٰ بچھا دیا گیا ہو تو اس پر بغیر کراہت کے نماز ہو جاتی ہے۔ اور اگر تصویر بڑی بھی ہو اور ہو بھی سجدہ کی جگہ، اور اس پر کپڑا وغیرہ بھی نہ بچھایا گیا ہو تو پھر اس پر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔

چھوٹی، بڑی تصویر کا فرق یہ ہے کہ اگر تصویر زمین پر ہو اور کھڑے ہو کر اسے دیکھا جائے تو اس کے چہرے کے نقوش وغیرہ واضح نظر آتے ہوں تو یہ بڑی تصویر شمار ہو گی ورنہ چھوٹی تصویر شمار ہو گی۔

فتاویٰ شامی (503/2) میں ہے:

(ولبس ثوب فيه تماثيل) ذي روح ، وأن يكون فوق رأسه أو بين يديه أو (بحذائه) يمنة أو يسرة أو محل سجوده (تمثال) ولو في وسادة منصوبة لا مفروشة (واختلف فيما إذا كان) التمثال (خلفه والأظهر الكراهة و) لا يكره (لو كانت تحت قدميه) أو محل جلوسه لأنها مهانة …..(أو كانت صغيرة) لا تتبين تفاصيل أعضائها للناظر قائما وهي على الأرض … لا يكره

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved