- فتوی نمبر: 20-70
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات > عشر و خراج کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
زکوۃ کے بارے میں ہے کہ جب تک کسی مستحق کو نہ دی جائے ادا نہیں ہوتی تو مدارس میں یا مساجد میں دینے سے ادا ہو جاتی ہے کیا؟ تفصیل سے وضاحت کیجئے ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مدارس میں چونکہ عموما مستحق طلباء ہوتے ہیں ،اس لیے مدارس میں زکوۃ دینے سے زکوۃ ادا ہو جاتی ہے ،مساجد میں چونکہ عموما مستحق افراد کو زکوۃ دینے کا کوئی نظام نہیں ہوتا ،اس لیے مساجد میں زکوۃ دینے سے زکوۃ ادا نہیں ہوتی۔
نوٹ :یہ عمومی جواب ہے ،البتہ اگر کسی جگہ کی کوئی خاص صورت حال ہو تو اس کی تفصیل ذکر کر کے معلوم کیا جا سکتا ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved