- فتوی نمبر: 21-33
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
ہمارے ہاں بنین کے مدرسے کی چھت بہت زیادہ اونچائی پر تھی اور پنکھوں کے لیے بہت لمبے لمبے پائپ لگائے ہوئے تھے اور آواز بھی گونجتی تھی تو چھت اور زمین کے درمیان میں ایک اور چھت ڈالی گئی اور اس نئی چھت کے اوپر والے حصے میں کافی عرصہ بنات کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہا اب کچھ وجوہات کی بنا پر بنات کی تعلیم کا انتظام اوپر گھر میں کر دیا گیا اور پرانی جگہ پر لائبریری بنا دی گئی اس لائبریری میں کبھی کبھی تعلیم بنین ونماز تراویح کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اس لائبریری کا بیت الخلا ،وغسل خانہ اور سٹور مہتمم ومدرس صاحب کے بچوں کے استعمال میں آ جاتا ہے۔فی الحال وہاں کی بجلی مہتمم ومدرس کے گھر کے میٹر سے استعمال ہوتی ہے۔آئندہ ارادہ یہ ہے کہ لائبریری کی بجلی مدرسے کے میٹر سے دی جائے۔ سوال یہ ہے کہ اس لائبریری کی بجلی کا کنکشن مدرسے کےمیٹر میں کروانے کی صورت میں وہاں کا سٹور،بیت الخلاءاور غسل خانےکو مدرس و مہتمم کی فیملی کے استعمال کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں اگرانتظامیہ کی طرف سےلائبریری کےسٹور،بیت الخلاء اور غسل خانے کو مدرس و مہتمم کی فیملی(اہل خانہ)کے لیے استعمال کرنےکی اجازت ہوتواس لائبریری کی بجلی کاکنکشن مدرسے کےمیٹرمیں سےکروانےکےباوجودوہاں کےسٹوروغیرہ کواستعمال کرنا جائز ہےکیونکہ مدرس اورمہتمم کی فیملی مدرس اورمہتمم کےتابع ہوکرضروریات مدرسہ میں سےہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved