استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضرت جی مغرب کے وقت میں نابالغ بچی کا نماز جنازہ تیار ہو اور مغرب کی اذان ہونےلگ جائے تو کیا ہم پہلے نماز ادا کریں یا نماز جنازہ ؟رہنمائی فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مغرب کا وقت چونکہ تھوڑا ہوتا ہے اس لئے پہلے مغرب کی نماز ادا کی جائے پھر نماز جنازہ ادا کی جائے۔
في الشامية:3/53
ينبغي تقديم الجنازة والکسوف حتي علي الفرض مالم يضق وقته فتامل
قوله(ينبغي الخ) عبارة الاشباه اجتمت جنازة وسنة قدمت الجنازة واما اذااجتمع کسوف وجمعة او فرض وقت لم اره وينبغي تقديم الفرض ان ضاق الوقت ….ويؤخذ من قوله ايضا ان ضاق الوقت تقديم فرض المغرب لان وقته ضيق کما بحثه ح وهو ظاهر
© Copyright 2024, All Rights Reserved