- فتوی نمبر: 15-188
- تاریخ: 13 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان
استفتاء
ایک خاتون اپنےعمرےکی سعی کررہی تھی تین چکرپورےہوئےتھےکہ ایک دوسری خاتون نےاس سےپوچھاکہ بہن قینچی ہے؟کیونکہ اس کی سعی پوری ہوچکی تھی انہوں نےکہاکہ ہے چنانچہ انہوں نےازخوداس خاتون کےبال پورےکےبقدرکاٹ دیےاب اس خاتون کےذمےکیالازم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں بال کاٹنےوالی خاتون پرلازم ہےکہ پونےدوکلوگندم یااسکی قیمت صدقہ کرے
عالمگیری ج1ص243میں ہے:
حلق راس محرم اوحلال وهومحرم عليه صدقة سواءكان بامره اوبغيرامره طائعاكان المحلق راسه اومكرها
مناسك ملاعلی قاری ص329میں ہے:
(اذاحلق محرم راس محرم )اى غيرنفسه (اوحلال)فعليه صدقةسواء حلق بامره اوبغير امره
غنیۃ الناسک ص240میں ہے:
وحيثمااطلق الصدقةفى جنايةالاحرام فهى نصف صاع من بر اوصاع من غيره
© Copyright 2024, All Rights Reserved