• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

محرم کےبغیر عمرہ کرنا

استفتاء

حضرت میرے دوست کی والدہ عمرے پہ جانا چاہتی ہیں اور ان کے والد کا انتقال ہو چکا ہے ۔ اس کی والدہ کی عمر تقریبا 60 سال ہے ۔اب وہ یہ پوچھ رہا ہے کہ کیا ان کا عمرہ بغیر محرم کے ہو جائے گا ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں عمرہ تو ہو جائے گا مگر بغیر محرم کے جانے کا گناہ ہو گا کیونکہ ہماری تحقیق کے مطابق  بڑی عمر کی عورت کے لیے بھی محرم کے بغیر عمرہ  کا سفر  کرنا جائز نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved