استفتاء
ایک مسئلہ دریافت طلب ہے وہ یہ کہ جو بچیاں قرآن پاک حفظ کرتی ہیں دوران حفظ ماہواری شروع ہوجائے تو وہزبان سے قرآن پاک پڑھ سکتیں ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں تویادرکھنے کا طریقہ کیا ہوگا،اور دستانے پہن کرقرآن پاک کو پکڑ اور پڑھ سکتی ہیں یانہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ماہواری کے دوران زبان سے قرآن پاک پڑھنا جائز نہیں ،نیز ماہواری کے دوران دستانے پہن کر قرآن پاک پکڑنا اور چھونا بھی جائزنہیں، البتہ جسم سے علیحدہ کپڑے کے ساتھ قرآن پاک کو پکڑنا جائز ہے۔
یاد کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیارکرسکتےہیں :
۱۔کہ یا تو کپڑے وغیرہ سے قرآن پاک کھول کر بیٹھے اور قلم وغیرہ کسی چیز سے ورق پلٹائے اور قرآن پاک میں دیکھ دیکھ کر دل دل میں پڑھے زبان نہ ہلائے۔
۲۔ یاکوئی تلاوت کررہا ہو تو اس کے پاس بیٹھ جائے اور سنتی رہے۔
قال في شرح التنوير: ويمنع قراءة قرآ ن بقصده ومسه إلا بغلافه المنفصل. (شامى، ص 293، ج:1)
وفي فتاوى الهندية:ولا يجوز لهم مس المصحف بالثياب التي هم لابسوها .(ص:39، ج:1) ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved