• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

"میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں” کے جملے سے رجوع

استفتاء

مجھے میرے شوہر نے طلاق رجعی دی پھر یہ چلے گئے اور انہوں نے کوئی رابطہ نہیں کیا، بلکہ میسج کیا کہ میں تمہیں آزاد کر دوں گا۔ اس کے چند دن بعد جبراً گھر لائے گئے اور ان کی منت کی کہ اپنی بیوی کو سنبھالو انہوں نے مجھے سے آدھا گھنٹہ بات کی  اور کہا کہ میں تمہیں اپنے ساتھ نہیں لے کر جاؤں گا  اور "اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں” اس کے بعد یہ چلے گئے اور آج تک انہوں نے رابطہ نہیں کیا۔ 8 شوال کو طلاق دی تھی ، 28 شوال آئے لیکن رجوع نہیں کیا بس صرف یہی لفظ بولے تھے۔

۱۔ سال بھر میں 8 دن یہ رہے ہیں۔

۲۔ سال بھر میں نہ تو خرچ دیا اور نہ  ہی رویہ ٹھیک رکھا۔

۳۔ مجھے ہمیشہ رولاتے رہے بلکہ چھوڑنےکی دھمکی دیتے رہے۔

۴۔ مجھ سے پہلے انہوں نے شادی کی ہوئی تھی اپنی پسند کی۔ نکاح نامہ میں جھوٹ لکھا کہ کہ میں کنوارہ ہوں جس عمارت کی بنیاد کچی ہو وہ عمارت پکی کیسے ہوسکتی ہے۔ تو کیا میں ان کے نکاح میں ہوں یا طلاق ہوگئی ؟ اب آپ شریعت دین کے مطابق اس کا جواب دیں۔ یہ تمام باتیں اللہ کو حاضر و ناظر جان کے لکھی ہیں سو فیصد سچ ہے ایک فیصد بھی جھوٹ نہیں، کیونکہ میں معلمہ ہوں اور جھوٹ بولنے والے  پر اللہ کی لعنت ہے، اس لیے جھوٹ نہ لکھ سکتی ہوں نہ بول سکتی ہوں ۔ اس لیے آپ غور و فکر کر کے مجھے جواب دیں۔

نوٹ: ” میں تمہیں طلاق دیتا ہوں” ایک مرتبہ کہا۔  ” میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں” یہ جملہ خاوند نے 28 شوال کو بولا تھا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں خاوند نے جو الفاظ بولے ہیں وہ نہ تو رجوع کے صریح الفاظ ہیں اور نہ کنایہ ہیں۔ اس لیے ان الفاظ سے رجوع نہیں ہوا۔ چنانچہ عدت ( تین ماہواریاں ) گذرنے کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کر ناچاہے تو کر سکتی ہے۔ اور اگر سابقہ خاوند کے ساتھ رہنا چاہے تو نئے مہر کےساتھ گواہوں کی موجودگی میں نیا نکاح کرنا ضروری  ہوگا۔

و الأول: أي الرجوع بالقول  قسمان صريح و كناية أما الأول  فراجعتك و راجعت امرأتي… و ارتجعتك و رجعتك و رددتك و أمسكتك و  مسكتك فيصير مراجعاً بلا نية …. و منه النكاح و التزوج فلو تزوجها في العدة كان رجعة و أما لكناية فنحو أنت عندي كما كنت أو أنت امرأتي فيتوقف على النية. (بحر: 4/ 84 )

و راجع أيضاً بهشتي زيور 327 ، حاشیہ باب الرجوع۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved