• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

"میں گھر خیریت سے پہنچ جاؤں تو میں ٹی وی نہیں دیکھوں گی” سےقسم کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مفتیان کرام کیا فرماتے ہیں اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے 2012ءمیں عمرہ کرنے گئی تھی۔راستے میں میری طبیعت خراب ہو گئی تھی ۔ وہاں جاکر میں  نے اللہ سے کہا تھاکہ "میں گھر خیریت سے پہنچ جاؤں تو  میں ٹی وی نہیں دیکھوں گی” لیکن میں ٹی وی دیکھ رہی ہوں اب مجھے اس کاخیال آیا۔ اب مجھے بتائے کہ اس کا کفارہ کیا ہوگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کفارہ  واجب نہیں ۔لیکن اللہ تعالی سے کیا ہوا وعدہ پوراکریں اور آئندہ ٹی وی نہ دیکھیں۔

توجیہ :اس لئے کہ یہ الفاظ نہ توقسم کے ہیں اورنہ  نذرکے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved